گوجرخان (نامہ نگار)سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک جن کا تبادلہ گزشتہ روز اوکاڑہ کر دیا گیا ہے انہوں نے راولپنڈی میں اپنی چند ماہ کی تعیناتی میں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بھرپور اقدامات کئے سائلین کو انصاف دلانے کیلئے اپنے دفتر کے دروازوں کو ہمیشہ کھلا رکھا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور سائلین کے مسائل کو سناپولیس شہداء کے لواحقین کیلئے بھی انہوں نے بھرپور اقدامات کئے ان کے اقدامات لائق تحسین ہیں ان کی راولپنڈی میں چند ماہ کی بطور سی پی او تعیناتی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاسی پی او عمرسعید ملک جہاں بھی تعینات ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اقدامات پر سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے بھی انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازاگزشتہ روز بھی آر پی اوز کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے ان کی کارکردگی کی تعریف کی عمرسعید ملک ایک دلیر اور منجھے ہوئے پولیس آفیسر ہیں وہ جہاں بھی تعینات ہوئے انہوں نے صحیح معنوں میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا۔