کابل (نیٹ نیوز) افغانستان اور متحدہ عرب امارات کیدرمیان افغانستان کے 3 انٹرنیشنل ائیرپورٹس کے آپریشنز میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ افغان خبررساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت یواے ای کی کمپنی کابل، ہرات اور قندھار انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز میں تعاون فراہم کریگی۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان اور یواے ای کے درمیان ایئرپورٹس آپریشنز میں تعاون پر معاہدے کی تقریب گزشتہ روز کابل میں ہوئی جس میں افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر بھی شریک تھے۔
افغانستان
طالبان کا ائیرپورٹس کے انتظامات چلانے کیلئے اماراتی کمپنی سے معاہدہ
May 25, 2022