لانگ مارچ نا کام ، قوم عمرا ن خان کی کال پر کان نہیں دھرے گی، خالد بوبی  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی عوام کو گمراہی کے راستے پر چلنے کی دعوت دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا،انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاست اور رجمہوریت پر یقین رکھتی ہے عمرا ن خان کی کال پر قوم کان نہیں دھرے گی یہ لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگا ، سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکمت عملی کامیابی کے ساتھ جاری ہے نوجوان پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن