راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی ریجن میں کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی فوڈسیفٹی ٹیم نے ویجلنس سے اطلاع ملنے پر کبوتر مارکیٹ میں واقع گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے ممنوعہ چائنیز نمک برآمد کرلیا۔اسی طرح پنڈ دادن خان میں معروف برانڈز کے نام پر جعلی چائے بنانیوالا یونٹ پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں پیکنگ میٹریل، 1 ویٹنگ مشین اور 2 سیلرز بھی برآمد کیے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلسازی کرنے پر مالکان کے خلاف تھانہ للہ میں مقدمہ درج کروا دیا ۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں 200 کلو مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (چائنیز سالٹ) ، جہلم میں 480 کلو چائے اور 2500 بیگ پیکنگ میٹریل تلف کردیا ۔علاوہ ازیں معمولی نقائص پر 37 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کاکہناتھا کہ مضر صحت اشیاء بیچنے والوں کیخلاف صوبہ بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔