راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم ایک ہی جانب دیکھتے اورہدایات لیتے ہیں ، ملک میں معاشی سقوط ہوچکا بس اس کے اعلان کی اجازت نہیں مل رہی ،جماعت اسلامی کے معاشی ماہرین میں دیانتداری ایکسٹراخوبی ہے اسی وجہ سے صوبائی سطح پر بلاسو داور خسارے کے بغیربجٹ بناکرمثالیں قائم کی گئیں ،جماعت اسلامی کے صوبائی وزیرخزانہ نے اس قدراحسن اندازمیں منسٹری کوچلایاکہ عالمی اداروں کے ماہرین بھی خراج تحسین پیش کرنے پرمجبورہوئے،ان خیالات کااظہار انھوں نے شعبہ سوشل میڈیا جماعت اسلامی شمالی پنجا ب کے زیراہتمام منعقدہ صوبائی ایونٹ روبرمیں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا،امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم ،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،مرکزی ڈائریکٹرسوشل میڈیا شمس الدین امجد،صوبائی سیکرٹری اطلاعات وڈائریکٹرسوشل میڈیا انعام الحق اعوان ،امیرضلع اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا سمیت دیگرذمہ داروں نے بھی اظہارخیال کیا ،روبرومیں صوبے بھرسے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ شریک ہوئے ،امیرالعظیم نے کہاکہ سوشل میڈیا کارکنوںنے کورونامیں جماعت اسلامی کی خدمات کوپوری دنیا میں اجاگرکیاجس کے باعث مین اسٹریم میڈیا مجبورہوا کہ وہ ان سرگرمیوں کواپنے پلیٹ فارم پرجگہ دے ۔