خیرپور(بورورپورٹ)خیرپور کے تھانہ ٹنڈومستی پولیس کی مخفی اطلاع پر کاروائی۔اسنیپ چیکنگ کے دوران کار میں رکھی 2من22کلو بھنگ برآمد۔ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ٹنڈومستی پولیس نے مخفی اطلاع پرگائوں جام جتوئی اسٹاپ کے قریب لاڑکانہ روڈ اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک کار کو روک کر تلاشی کے دوران کار سے 2من22کلو بھنگ برآمد کرکے روہڑی کے رہائشی غلم شبیر عمرانی کو کار سمیت حراست میں لیلیا۔پولیس کے مطابق غلام شبیر عمرانی کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔کرلیا گیا تھا۔