دادو(نامہ نگار) دادو میں بجلی، واٹرسپلائی کی عدم فراہمی ڈی ایچ کیو اسپتال میں علاج کی سہولیات ناپید ہوگئی مشکلات کے مارے شہری سڑکوں پر نکل آئے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا رابطہ کمیٹی دادو کی جانب سے غلام مصطفی جانوری، فاروق جتوئی، عارف جمالی، یاسین چنا، وزیر زئونر اور دیگر کی قیادت میں سماجی کارکنان اور شہریوں نے بڑے تعداد میں شریک ہوکر علامہ آئی آئی قاضی پارک سے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر ریلی نکالی گئی ۔ریلی مختلف راستوں سے ہوتی پریس کلب دادو پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ٹینٹ لگا کر دادو پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شدید گرمی کے باجود دادو شہر میں 16 سے 18 گھنٹے تک اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہر میں واٹرسپلائی کی فراہمی بند ہے اور ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال میں عرصہ دراز سے سہولیات نایاب ہیں اسپتال صرف ریفر دینٹر بن چکا ہے آئے روز علاج کے لیے آنے والے غریب افراد کو علاج نہیں مل رہا ہے مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں انہوں نے کہاکہ گذرشتہ دس سال کے دوران محکمہ صحت، میونسپل، اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو ملنے والے فنڈز کی جانچ کرائے جائے ۔
دادو /لوڈشیڈنگ