لاہور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے،وزیرداخلہ
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں۔لاہور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ خاں نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کیا۔ رانا ثناء اللہ خاں کا کہنا تھا کہ معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا، قانون صرف اسے پکڑے گا جو قانون ہاتھ میں لے گا۔عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔پونے چار سال قوم کو وعدوں کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے اب بتی چوک کی آوازیں لگارہے ہیں۔