اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے، تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔اسد عمر اور پرویز خٹک نے اسلام آباد میں حکومت سے بات چیت کی ہے اور معاہدہ کیا ہے تا ہم عمران خان کی طرف سے ابھی تحریری معاہدہ سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔