جرمن وزیر صحت کارل لاٹر باخ نے کہا ہے کہ منکی پاکس کے موجودہ پھیلا سے کسی نئی وبا کے پھوٹنے کا خطرہ نہیں ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بیماری کو غیر سنجیدہ نہیں لیا جانا چاہیے۔ لاٹر باخ کے مطابق بیماری کے پھیلا کو روکنے کے لیے انہوں نے فوری تجویز دی ہے کہ اس کے شکار ہونے والوں کو 21 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے۔ لاٹرباخ نے جو خود بھی ایک ماہر فزیشن ہیں، اس خیال کو غلط بتایا کہ ہے کہ بیماری صرف جنسی تعلق سے ہی پھیلتی ہے۔ جرمنی میں اب تک منکی پاکس کے پانچ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
منکی پاکس کا موجودہ پھیلا، وبائی شکل اختیار کرنے کا خطرہ نہیں ہے، جرمن وزیر صحت
May 25, 2022 | 15:19