موت کی سزا قبول کر لوں گا، زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک

بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا،حریت پسند کشمیری رہنما کا عدالت میں بیان

کافی عرصے سے بھارتی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی عدالت نے موت کی سزا سنائی تو قبول کروں گا، زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا۔کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ کئی دہائیوں سے گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا رہا ہوں۔یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔حریت پسند کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کسی پرتشدد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت ہو جائے تو موت کی سزا قبول کر لوں گا، میں سزاسے متعلق کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن