قتل ہونے والے ایرانی کرنل کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

ایران میں قتل کیے جانے والے قدس بریگیڈ کے کرنل حسن سید خدائی کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہیں اختتام ہفتہ پر موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ان کے گھر کے باہرفائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ایران نے اس کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد کی تھی۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں گزشتہ روز ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان دونوں ممالک کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مطابق حسن سید خدائی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن