اسلام آباد احتجاج کی نئی جگہ کونسی ہے؟

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اب  اسلام آباد کے ایچ نائن کے مقام پراحتجاجی دھرنہ کرے گی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر پی ٹی آئی اور حکومت کو مشاورت کاحکم دیا اور اٹارنی جنرل کو  پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرنے کا کہا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ’بابر اعوان صاحب آپ پوچھ کر بتائیں احتجاج کب تک رہے گا؟ یہ نہ ہو جلسے کے بعد فیض آباد یا موٹروے بند کر دی جائے، ایسا پلان دیں کہ مظاہرین پرامن طریقے سے آئیں اور احتجاج کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کچھ عرصہ قبل احتجاج پر جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔‘اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم بھی ایسا ہی کریں گے، ہمارا نئے الیکشن کا مطالبہ ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ ایچ نائن مقام جگہ نہ دی جائے اس کی بجائے پریڈ گراونڈ دیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن