ٹیلی وژن، ریڈیو اور سینما میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے سینیئر اداکار آغا سجاد کشور کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
سجاد کشور 24 مئی کو دوران علاج چل بسے، ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
سجاد کشور کی تدفین راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک کے قریب واقع شاہ دی تالیاں قبرستان میں کردی گئی۔