لاہور(سپورٹس رپورٹر)اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں عبدالحنان شاہد نے‘,دوسرا گول 19 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے‘تیسرا گول 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے‘چوتھا گول 41ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے عبدالرحمن نے‘ پانچواں گو 46ویں منٹ میں عبدالرحمن نے‘ چھٹا گول 48ویں منٹ میں لگاتار دوگول کرکے پانچ گول سکور کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘8واں گول 53ویں منٹ میں ارباز احمد نے‘9واں گول 54ویں منٹ میں مرتضی یعقوب نے کیا۔پلیئر آف دی میچ عبدالرحمن قرار پائے۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔
جونیئرایشیا کپ ‘پاکستان نے تھائی لینڈ کو 9-0سے ہرا دیا
May 25, 2023