اربوں کی لیکج ،سمگلنگ ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے کی بڑی وجوہات ہیں: جاوید مسعود طاہر

لاہور(کامرس رپورٹر ) اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے سابق چیئرمین جاوید مسعود طاہر بھٹی نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لیکج اورسمگلنگ ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں ،ملک میں جغرافیائی لحاظ سے ٹیکسز لگانے کی ضرورت ہے ،بلوچستان میں کاروباری سر گرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن اسے زرعی صوبہ بنایا جا سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں وسیع پیمانے پر غیر قانونی ٹرانزیکشن ہیں جنہیں سسٹم میں لانے کی ضرورت ہے،اسمگلنگ کی کھلی چھوٹ  ٹیکس دینے والے کاروباری افراد کے ساتھ سخت نا انصافی اور زیادتی ہے  بلکہ انہیں ٹیکسز کی ادائیگی کے بعد زیادہ قیمت کی صورت میں بھاری خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ٹیکسائل سیکٹرملکی معیشت کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ،ٹیکسٹائل اورملبوسات کی برآمدات پاکستان کی کل برآمدات کا 61فیصد سے زیادہ ہیںاس لئے ٹیکسٹائل کے لئے سہولتیں اور مراعات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس اہداف کے لیے ایف بی آر کو آزاد کرے تاکہ ٹیکس مشینری نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کر سکے۔ایف بی آر کے افسران کی تمام تر توجہ کسی نہ کسی طرح ہدف پورا کرنے کے لئے موجودہ ٹیکس پیئر ز ہیں جس کی وجہ سے ملک میں ٹیکس کلچر پروان نہیں چڑھ سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...