زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں:صوبائی وزیر صنعت

لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت اور عظمت کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ 25مئی کو ملک بھر میں یوم تکریم شہداء بھرپور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ خصوصی تقریبات کے علاوہ شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے یوم تکریم شہداء کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں اور ان کی یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن