کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی کاروبار حصص میں اتارچڑھائو کا سلسلہ برقرار رہاتاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 15.38فیصد بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں27ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔گزشتہ روز شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کی ابتداء 35پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا تاہم بعد ازاںکئی سال کے بعد ملک کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہونے، وزیرخزانہ کی جانب سے ڈیفالٹ کا خطرہ نہ ہونے کے بیان اور دیگر مثبت توقعات سے مایہ کاروں نے پٹرولیم، ٹیلی کام، پاور، کمیونیکیشن اور دیگر سرگرم کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس بڑھتا ہوا41342پوائنٹس تک چلا گیا لیکن بعد ازاں آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کیلئے یقین دہانیاں نہ ہونے کی اطلاعات اور منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت سے مارکیٹ میں تیزی کی شدت کم ہوگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں18.02پوائنٹس بڑھ کر 41117.33 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئرز انڈیکس 121.93پوائنٹس بڑھ کر27485.23پوائنٹس پر آگیاتاہم 11.72پوائنٹس کمی سے 30انڈیکس 14595.35پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس91.17پوائنٹس کی کمی سے70271.94پوائنٹس رہ گیا۔ کاروبارمیں معمولی تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 27ارب62کروڑ79لاکھ3ہزار7روپے بڑھ کر62کھرب 27ارب 67 کروڑ 63 لاکھ94ہزار456روپے پر پہنچ گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز2ارب57کروڑ روپے مالیت کے 10 کروڑ 55 لاکھ72ہزار حصص761 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ روزمنگل کو منگل کو2ارب39کروڑ روپے مالیت کے 9 کروڑ 14 لاکھ 94 ہزار حصص440 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔شیئرز مارکیٹ میں مجموعی طور پر313کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،152میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پٹرول 2 کروڑ 15 لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام62لاکھ50ہزار ،ایچ بی ایل ٹوٹل ٹریز 50لاکھ5ہزار ،فوجی فوڈز لمیٹڈ48لاکھ11ہزار اور سنر جیکو پاک 35لاکھ34ہزار حصص کے سودے سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو 200.00 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 6700.00روپے ہو گئی اسی طرح 30.38روپے کے اضافے سے العباس شوگر کے حصص کی قیمت435.38روپے پر جا پہنچی جبکہ ریلائنس کاٹن کے حصص کی قیمت میں43.35روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت534.82روپے ہو گئی اسی طرح 38.54روپے کی کمی سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت475.36روپے پر آ گئی۔
سٹاک مرکیٹ میں تیزی، 100انڈکیس میں 18.02پوائنٹس کا اضافہ
May 25, 2023