چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف شوگر ایڈوائزری بورڈ کی درخواست‘ ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

May 25, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف شوگر ایڈوائزری بورڈ کی درخواست کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے درخواست انٹرا کورٹ اپیل کے ہمراہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ عدالت نے چینی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی۔ درخواست گزاران کے وکلاء نے استدعا  کی کہ درخواستوں کو انٹرا کورٹ اپیلوں کے ساتھ یکجا کر دیا جائے۔

مزیدخبریں