اوکاڑہ، رینالہ خورد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ زیر تعمیر مکان کے ایک کمرہ کی چھت گر گئی۔ چھت کے نیچے کام کرنے والے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2بھائی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رینالہ خورد کے نواحی علاقے اسلام پورہ میں ایک زیر تعمیر مکان کے ایک کمرہ کی بھت اچانک گر گئی۔ کمرہ میں کام کرنے والے 3 مزدور 45 سالہ ذوالفقار، 50 سالہ شکیل احمد اور 25 سالہ اشرف چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں ذوالفقار اور شکیل احمد دونوں بھائی تھے جو بچوں کی روزی روٹی کمانے کی غرض سے مزدوری کر رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو دار کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کر کے چھت کے ملبے تلے تینوں مزدوروں کی ڈیڈ باڈیز باہر نکالیں، جنہیںضروری کارروائی کے بعد اْن کے کو احقین کے حوالے کر دیا۔ اچانک موت پر ان کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ یو را علاقہ سوگوار ہو گیا تاہم انتظامیہ اچانک چھت گرنے کی تفتیش کر رہی ہے۔