لاہور (خصوصی نامہ نگار)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ پر حاضری دی۔ داتادربار کمپلیکس پہنچنے پر ایڈمنسٹریٹر توقیر وٹو، ایگزیکٹو افسر نعمان سیفی، منیجر داتا دربار طاہر مقصود نے ان کا استقبال کیا۔گورنر سندھ کے ہمراہ پیر سید ناظم حسین شاہ و دیگر بھی تھے۔ گورنر سندھ نے مزار پر چادر پوشی کی اور پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف توقیر وٹو نے مہمانوں کی دستار بندی کی۔