اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے5کیس رپورٹ ہوئے اور 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے کو قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2ہزار 190ٹیسٹ کیے گئے جن میں س5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.23 فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبداقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف پاکستان کے فوری اور موثر ردعمل کا پوری دنیا میں اعتراف کیا گیا ہے۔ چیلنجز کے باوجود پاکستان اپنی اہل آبادی کی90 فیصد کو ویکسین لگانے میں کامیاب رہا ہے۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں وبائی امراض فنڈکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وبائی فنڈ بورڈ کی دوبارہ تشکیل کے لیے فنڈ سیکرٹریٹ نے پاکستان سے رابطہ کیا۔ فنڈ بورڈ نے پاکستان سے شریک سرمایہ کار کی نشست چھوڑنے یا اسے برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے باضابطہ طور پر سیٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت خارجہ سے بھی علاقائی ممالک کی متعلقہ وزارت خارجہ کے ساتھ کی نلسنگ شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پاکستان نے اپنا امیدوار پیش کرنے کے لیے آج 23 مئی کو باضابطہ علاقائی مشاورت کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاقائی مشاورت اجلاس کے انعقاد کا مقصد مشرقی بحیرہ روم ممالک کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت علاقائی سطح پر دوسرے ممالک میں اپنے متعلقہ ملکی دفاتر سے خودمختار شریک سرمایہ کار نشست کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
کرونا‘ 5 نئے کیس‘ مؤثر ردعمل کا پوری دنیا میں اعتراف کیا گیا: وزیر صحت
May 25, 2023