5 ماڈل قبرستانوں کیلئے40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری :ابراہیم مراد

 لاہور(خبرنگار)نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 5 ماڈل قبرستانوں کی تیاری کیلئے40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے۔ لاہور شہر کے 4 میں سے 2 ماڈل قبرستانوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔یہ قبرستان بھائی کوٹ رائے ونڈ روڈ اور صوئے آصل بیدیاں روڈ پر بنائے گئے ہیں۔دیگر دو ماڈل قبرستان گنج شریف کاہنہ نو روڈ اور آہلو کاچھا روڈ پر بنائے جا رہے ہیں۔ ابراہیم مراد نے بتایا کہ لاہور کے ماڈل قبرستانوں کیلئے 3 ایمبولینس گاڑیاں ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ میتوں کے لواحقین کے ماڈل قبرستانوں تک جانے کیلئے 5 بسیں مہیا کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے نادارافراد کیلئے ماڈل قبرستانوں میں تدفین کیلئے 10ہزار روپے چارجز ختم کردئیے۔ عام لوگوں کے لئے تدفین کی فیس 10 ہزار سے کم کر کے 35 سو روپے کر دی گئی۔ شہری ماڈل قبرستان کی ایمبولینس سروس کیلئے ہیلپ لائن 1190پر رابطہ کرسکیں گے۔ ماڈل قبرستانوں میں قبریں ایکسکویٹر کے ذریعے کھودی جاتی ہے۔ سب قبریں ایک ہی سائز اور طرز کی بنائی جا رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن