عدلیہ نے لاڈلے کو صادق اور امین کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا: نواز شریف

May 25, 2023

لندن (نیٹ نیوز) نواز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں  کہا کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا۔ ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا۔ آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا۔ لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔ جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا اور اب بنچ فکسنگ  کر کے آئین کو ری رائٹ کیا۔ یہ بد قسمتی ہے کہ ہمارا نظام انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر  ہے، مگر ہمارے چند معزز، عزت مآب جج بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔ 

مزیدخبریں