190ملین پائونڈ سکیندل: زیادہ فائدہ فیض حمید نے اٹھایا، احتساب سب کا ہوگا: فیصل واوڈا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے اٹھایا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب میں پیشی اور بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں واحد وزیر تھا جس نے مخالفت کی تھی۔ میں نے کہا تھا کہ یہ نیب کیس بنے گا۔ اس کیس میں زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کا نام آ رہا ہے۔ لیکن ایک شخصیت کو سب بھول گئے جس نے اس سکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ لیا، وہ  ہیں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض  حمید۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی باقیات سینٹ میں بھی موجود ہیں۔ چاہے سیاستدان ہوں یا بیوروکریٹ احتساب سب کا ہوگا۔ کرپشن کی پہلی سیڑھی میں نے قوم کے سامنے رکھ دی ہے۔ میں نے پہلے کہا تھا فیض حمید عمران خان کو مائنس کر کے ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ نو مئی کو املاک کو نقصان پہنچانے اور فساد کا پلان بہت پہلے سے تیار ہو رہا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن