اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمدآصف سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم والویو نے ملاقات کی۔ دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔ معزز مہمان نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
خواجہ آصف ‘ آذربائیجان کے نائب وزیردفاع کی ملاقات‘ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
May 25, 2023