قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ کھریپڑ میں شادی کی پہلی رات میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ قصور کے نواحی علاقے کھریپڑ میں شادی کی پہلی ہی رات کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے کے باعث دولہا دلہن جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 28سالہ دولہا شرافت علی اور دلہن شہزادی شامل ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث اہل خانہ نے جنریٹر کرایہ پر لا کر چلایا جس کے دھواں سے ہلاکتیں ہوئیں۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور مصنوعی سانس اور سی پر آر سے سانسیں بحال کرنے کی کوشش کرنے کے بعد نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ورثاء نے متفقہ طور پر کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔