زمان پارک جانے والے راستے بند کرنے پر پنجاب حکومت سے آج جواب طلب

May 25, 2023

 لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے زمان پارک کی طرف جانے والے راستے پولیس کی جانب سے بند کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے آج رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست  میں موقف اپنایا کہ آئین پاکستان کے تحت ہرشہری کو نقل وحرکت کی آزادی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک کی طرف جانے والے راستے تجاوزات کے خاتمے کے نام پر بند کر رکھے ہیں۔ انتظامیہ راستے بند کر کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پولیس اور انتظامیہ کو زمان پارک کے اطراف راستے فوری طور پر کھولنے کے احکامات صادر کرے۔

مزیدخبریں