جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی رہائی کیلئے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی

 لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کی نظر بندیوں، رہائی اور بازیابی کیلئے اعتراضی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست کی سماعت نہیں کرسکتا ہوں۔ دوسرے جج کے پاس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ وکیل درخواست گزار  نے موقف اپنایا کہ چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا  جو  ان کا جمہوری حق تھا۔ انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔ عدالت ڈپٹی کمشنرز کے جاری کردہ نظربندیوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...