چیئرمین این ڈی ایم اے کی واشنگٹن میں ورلڈ بنک کی دعوت پرخصوصی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (وقائع نگار) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، چیئرمین این ڈی ایم اے اور ادریس محسود، ممبر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پر مشتمل دو رکنی وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بنک کی دعوت پر گلوبل فیسلٹی برائے  کے پارٹنرشپ ڈے ایونٹ میں شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بطور پینلسٹ پاکستان کو ایک مستحکم ملک بنانے کے تقاضوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو مقامی مسائل اور ضروریات پر مبنی آفات کے خطرات کے تدارک کے لیے جدید ستونوں پر استوار لائحہ عمل کی اشد ضرورت ہے۔ چیئرمین نے این ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے لیے مجوزہ لائحہ عمل پر شرکا کو آگاہ کیا جس کے تحت متعدد خطرات، بالخصوص موسمیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت اور قابلیت موجود ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن