اساتذہ، قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: نیول چیف

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سانگھڑ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ایڈمن اور سیکنڈری بلاک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ خطاب کے دوران نیول چیف نے کہا کہ یہ ان کیلئے ایک قابل فخر موقع ہے کہ وہ اس سکول کا افتتاح کر رہے ہیں۔ جہاں انہوں نے زمانہ طالب علمی کے یادگار لمحات گزارے ہیں۔ نیول چیف نے اپنے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اساتذہ، طلباء کی تعلیمی، معاشرتی اور اخلاقی پرورش کے ذریعے معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی تعلیمی کاوشوں کی نشاندہی کی جس میں ملک کی طول و عرض میں قائم بحریہ یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن