نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ لدھا کا اچانک دورہ کیا ہسپتال میں صفائی کے ناقص صورتحال عملہ کی غیر حاضری اور نامکمل ریکارڈ پر عملہ کی سرزنش کی اور انہیں دس دن کی مہلت دی کہ وہ حکومتی وژن کے عین مطابق شہریوں کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے انتظامات کریں بعد ازاں انہوں نے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے جہاں انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معیار اور ان کے پیمانے چیک کئے قانون کی خلاف ورزی پر پٹرول پمپ مالکان کو نقد جرمانے کئے۔