حافظ آبا د(نمائندہ نوائے وقت)سی ای او ایجو کیشن حافظ آباد سہیل اظہر خاں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک کھرل میں بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر درخت کٹوانے پر سکول ہیڈ ماسٹر عصمت اللہ بھٹی کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔انکوائری کمیٹی کیلئے پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ونیکے تارڑ محمد مشتاق کو کنونیئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ ڈپٹی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حافظ آباد محمد آصف ممبر ہونگے۔