ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں اس ادارے کے عملے کے حوصلے اور شجاعت کی داد دینا چاہتا ہوں، نصیر اور عبداللہ نے جس طریقے سے اُن بلوائیوں کا مقابلہ کیا اور زخمی ہوگئے تھے میں اُن کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کی عملے کو اپریل اور مئی کی تنخواہ نہیں ملی ہے ، میں فی الفور ان کی تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس واقعے میں صوت القرآن بچ گیا، یہ اللہ کا نظام ہے جو اپنے بندوں کو دکھاتا ہے کہ جب چاہے ہر اس چیز کو محفوظ کرلیتا ہے جسے وہ چاہے اور ہر اس چیز کو برباد کردیتا ہے جس سے وہ ناراض ہوجائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 10 مئی کے دوران پیش آنے والے دلخراش واقعات نے 23 کروڑ عوام کو شدید دلی صدمہ پہنچایا ہے ۔ آج ہم سب ریڈیو پاکستان کی عمارت کو دیکھ کر بہت ہی دکھی ہیں ، یہ وہ تاریخی عمارت ہے کہ جہاں پاکستان بننے سے قبل ریڈیو کا نظام موجود تھا اور یہیں سے 14 اگست 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 10 مئی کے دوران پیش آنے والے دلخراش واقعات نے 23 کروڑ عوام کو شدید دلی صدمہ پہنچایا ہے اور غم و غصے کی لہر پورے پاکستان میں پھیل گئیں ۔
دشمن جو سوچ بھی نہ سکا اپنوں نے وہ کام کیا: وزیراعظم شہباز شریف
May 25, 2023 | 13:37