لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ممکنہ گرفتاری کے سلسلہ میں پولیس کی بھاری نفری ظہور الٰہی روڈ پہنچ گئی۔چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے، پرویز الٰہی کے گھر سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔بتایا گیا ہے کہ ایس پی عمارہ شیرازی بھی پولیس نفری کے ساتھ ظہور الٰہی روڈ پر موجود ہیں. چودھری پرویز الٰہی کے وکلا بھی ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔ایس پی عمارہ شیرازی پولیس نفری کے ساتھ ظہور الٰہی روڈ پر موجود ہیں۔یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تحریک انصاف کی بیشتر مرکزی قیادت یا جیل میں ہے، یا پھر تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا اعلان کر چکی ہے۔
جب آج ہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں الزام لگایا ہے کہریاستی جبر کے ذریعے تحریک انصاف کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کی تھی۔