اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے جس میں ان سے بوگس کیسز اور جان کو لاحق خطرات کا نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے ایک خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے کہا کہ وہ ان پر ”بوگس مقدمات، غیر سنجیدہ ایف آئی آرز، اور جان کو لاحق خطرات” نوٹس لیں۔مراد سعید نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ایک بار پھر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ بدقسمتی سے ان کی شکایات اور خدشات کو دور نہیں کیا گیا تھا۔ کسی نے بھی انہیں یا ان کے خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور اس کے نتیجے میں پاکستان ایک سرشار، محب وطن اور قوم پرست شہری سے محروم ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدمات صرف اس لیے بنائے گئے کہ میں نے آئین کی بالادستی اور ملک میں امن کے قیام کے لیے آواز اٹھائی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بارہا کوششوں اور عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔