ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہدا بھرپور جذبے سے منایا گيا، سول و عسکری قیادت کے ساتھ عوام نے بھرپور طریقے سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے علاقوں میں یوم تکریم شہدا کی تقریبات میں شرکت کی۔مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں دن گزارا، 9 مئی کی شرپسندی سے متاثرہ ریڈيو پاکستان کا دورہ کیا۔ايئرفورس اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات ہوئيں، وطن عزيز کی خاطر جان کی قربانی دینے والے پولیس کے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔سول لائنز اسلام آباد کی تقریب میں آرمی چیف نے شرکت کی۔کراچی میں بھی سینٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی۔کراچی سے خیبر تک، گلگت سے گوادر تک ملک کے ہر کونے میں پاک فوج اور پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گيا۔مختلف شہروں میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں بھی نکالی گئيں، دعائیہ تقریبات منعقد کی گئيں، شہدا یادگار پر حاضری دی گئی، کراچی میں بھی بھی سول سوسائٹی نے ریلی نکالی۔
ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہدا بھرپور جذبے سے منایا گيا
May 25, 2023 | 23:54