وزیرداخلہ سے سری لکن ہائی کمشز کی ملاقات ،43پا کستان قیدیوں کی واپسی پرااتفاق

اسلام آباد (آئی ا ین پی +اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر  کامیابی۔ سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی  وطن واپس آئیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی۔جس میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے  اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون  پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کیلئے انتظامات کو  چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی،وزارت داخلہ ان قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ کام کر رہی تھی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ 7 دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں،پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا۔چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسراور متعلقہ افسران کے علاوہ سری لنکن ہائی کمشن  کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...