تاجر دوست سکیم 17384 رجسٹریشن کرا چکے،ترجمان ایف بی آر

May 25, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تاجر دوست سکیم کے تحت 23 مئی تک 17384 تاجر رجسٹریشن کرا چکے۔  ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کے مطابق  کراچی سے 5173، لاہور سے  4871، اور اسلام آباد سے 1406 ،  راولپنڈی سے 1944، پشاورسے 1409  اور کوئٹہ سے 899 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔   تاجر دوست سکیم معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔  ایف بی آر رجسٹریشن مہم میں تاجر برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔  تاجر برادری کی شراکت  سے تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ ملے گا۔  

مزیدخبریں