لاہور(خصوصی نامہ نگار) صوبائی حکومت کے مساجد میں علماء اور خطباء نے اکابرین ملت حضرت مولانا محمد اجمل خان، حضرت مولانا خواجہ خان محمد، حضرت مولانا یوسف لدھیانوی، حضرت مولانا سرفراز خان صفدر، حضرت مولانا صوفی محمد سرور، حضرت مولانا سید جاوید حسین شاہ کو ان کی علمی تحریکی، مذہبی، سیاسی، سماجی اور تحقیقی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی زندگی آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں کیونکہ اکابرین نے نبی اکرمؐ کی سنتوں کو زندہ کیا اور اسے پھیلانے میں ہی ساری زندگی گذاری اور عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت کو لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں بٹھایا اور آج انہی کے تیار کردہ لوگ اس میدان میں کام کرنے میں مصروف ہیں۔ جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، جے یو آئی کے صوبائی سرپرست مولانا فضل الرحمن درخواستی ،استاد الحدیث صاحبزادہ مولانا عتیق الرحمن، جمعیت کے صوبائی نائب امیر مولانا زکریا شاہ، مولانا عزیزلرحمن ثانی، مولانا جمیل الرحمن درخواستی، مولانا حافظ اشرف گجر، قاری امجد سعید،مولانا فصیح الدین سیف، مولانا عبدالودود شاھد، صاحبزادہ قاری محمد میاں، قاری نذیر مدنی، صاحبزادہ قاری عبدالسلام، مولانا شمس الحق، قاری عبدالواحد، مولانا عبدالنعیم، مولانا زبیر احمد رحمانی، قاری زبیر جمیل، قاری ضیاء الرحمن عابد نے مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں اکابرین ملت کی خدمات جلیلہ پر روشنی ڈالی ۔