نیوی وار کالج کانووکیشن‘ دوست ممالک کے 37 افسروں سمیت 99 کو ڈگریاں تفویض

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل ہیں۔ نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے آگہی کا فروغ پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن