لاہور ( لیڈی رپورٹر ) پنجا ب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور یوای ٹی لاہور کے اشتراک سے انسداد مذہبی منافرت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایچ ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویرقاسم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر تنویرقاسم نے کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں سائنس وٹیکنالوجی کی بجائے مقابلہ حسن میں حصہ لینے میں دلچسپی ہے۔ سوشل میڈیا پر توہین مذہب کے حوالے سے منفی سرگرمیوں کو ٹیکنالوجی اورعلم کی بنیاد پر روکا جاسکتا ہے۔ نوجوانوں کی تربیت میں تعلیمی اداروں کے ساتھ مساجد کا بڑا کردار ہے۔ ہمیں اپنی مساجد کو فرقوں کی بجائے اسلام کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کی بھی حدود وقیود ہیں۔ دنیا میں جھوٹی خبروں کی بنیاد پر جنگیں لڑیں گئیں۔