شوگری ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،ماہرین صحت

May 25, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن، ہارٹ فائل، ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان،پاکستان کڈنی پیشنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر صحت مند فوڈ پالیسی کے حامیوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ شوگری ڈرنکس پر ٹیکس بڑھائے،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدرجنرل(ر)ڈاکٹر مسعوالرحان کیانی نے کہا کہ شکر والے مشروبات کا زیادہ استعمال اور جوس نہ صرف صحت عامہ کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ اس پر کافی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں،میٹھے مشروبات سے پیدا ہونے والے شدید صحت کے خطرات بشمول موٹاپا، ٹائپ ٹو ذیابیطس، دل اور گردے ہیں،عبدالحفیظ، سابق کمشنر ایف بی آر نے کہا کہ شکر والے مشروبات پر ٹیکس بڑھانے کے لیے عوامی حمایت حاصل ہے۔ قومی رائے شماری کرائی گئی،پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی طرف سے اشارہ کیا گیا ہے کہ 78 فیصد لوگوں نے تمام اقسام پر ٹیکس بڑھانے کی حمایت کی۔

مزیدخبریں