ناقص صفائی، بغیر میڈیکل کے سٹاف، 97 فوڈ آؤٹ لیٹس سربمہر،17لاکھ 4ہزار روپے جرمانے

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر سید عرفان علی رضوی کی ہدایت پر چیف پبلک ہیلتھ آفیسر ناصر حسین کی نگرانی میں فوڈ کنٹرول سیل انچارج ہارون ظفر کے ہمراہ فوڈ کنٹرول سیل کے عملے نے رواں ما ہ میں کینٹ کے علاقوں صدر، پشاور روڈ،ویسٹریج، نصیرآباد، رینج روڈ، گوالمنڈی، پیپلز کالونی، مصریال روڈاور بکرامنڈی کے علاقوں میں مختلف فوڈ آؤ ٹ لیٹس جن میں نان شاپس، ہوٹل، برگر پوائنٹ، فروٹ شاپس اور بیکری کارخانے شامل ہیں کیخلاف آپریشن کے دوران غیر معیاری صفائی /ناقص صفائی اور بغیر میڈیکل کے سٹاف پر 97عدد فوڈ آؤٹ لیٹس سیل کیے گئے اور مجموعی طور پر 17لاکھ 4ہزار روپے جرمانے عائد کئے۔آپریشن کا مقصد کینٹ کے عوام کے لئے بہتر اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا مہیا کیا جاسکے علاوہ ازیں فوڈ کنٹرول سیل کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں کے فوڈ آؤٹ لیٹس میں کام کرنے والے ورکرز کو تقریباً 2400میڈیکل فوڈ ہینڈلرز کارڈ ز جاری کیے۔

ای پیپر دی نیشن