راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حلقہ این اے 56 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق امیدوار قومی اسمبلی اور راولپنڈی ڈویژن خواتین ونگ کی جنرل سمیرا گل نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اورپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی، شعبہ خواتین سٹی کی صدر عذرا یونس بھی موجود تھی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسائل سنجیدگی سے حل کرائیں گے اور حلقہ کے عوام کی مشکلات کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے،سمیرا گل نے کہا کہ حلقہ این اے 56 میں پہلے منتخب ہونے والوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا کچی آبادیوں میں صفائی اور صحت کے مسائل ہیں منتخب ہونے والوں نے کوئی عملی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ان تمام مشکلات کو حل کرانے کیلئے آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔