پانی کی قلت،ریلوے لوکو شیڈ کے ملازمین کاخواتین اور بچوں کے ہمراہ احتجاج

May 25, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پانی کی قلت،ریلوے لوکو شیڈ کے ملازمین کاخواتین اور بچوں کے ہمراہ احتجاج ،مظاہرین ریلوے لوکو شیٹ سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایس افس کے باہر پہنچ گئے واسا پمپ کے ملازمین نے ریلوے ملازمین اور کالونی کے رہائشیوں کو روزانہ کی بنیاد پر تماشہ بنا رکھا ہے کبھی موٹر خراب ہے اور کبھی پائپ ٹوٹ جاتا ہے کبھی جائنٹ خراب ہو جاتے ہیں اور کبھی وال مین پانی کی سپلائی غلط کر دیتے ہیں واسا اور ریلوے کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ زمین ہماری اور پمپ کا سامان اپ کا ہوگا اور پانی ادھا ادھا دونوں پارٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا مگر ائے روز 10 منٹ کا پانی دے کر وال بند کر دیتے ہیں اپنی من پسند سائیڈ کے بال کھول دئیے جاتے ہیں اور اہلکار جان بوجھ کر ریلوے ملازمین کے ریائشیوں کو پریشان کر رہے ہیں ۔ پانی کی شدید بندش اور قلت ہے واٹر ٹینک ایک ہے اور پورے راولپنڈی کی ریلوے کالونیوں افسروں کے گھروں میں پانی سپلائی کرنا ہوتا ہے جبکہ ریلوے کے واٹر سپلائی پمپ میں پانی کی رفتار انتہائی کم ہے چھ موٹروں میں سے صرف ایک پمپ کام کر رہا ہے ریلوے ملازمین مشتاق احمد پرویز خان وزیر علی افتخار احمد خاور عباس عمران شاہد محمود کاشف محمود فہد علی ایم نیازی فدا حسین غلام مصطفی محمد عظیم محمد شفیق عمیر علی غفار حسین وقار احمد چوہدری طارق اور ریلوے ورکر یونین کے رہنما مبارک حسین نے ریلوے انتظامیہ اور واسا کے اہلکاروں سے اور خصوصا ایم ڈی واسا سے اپیل کی ہے کہ پانی کے مسئلے کو حل کیا جائے مظاہرین نے جنرل منیجر ریلوے عامر ڈوگر چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ سیکرٹری ریلوے بورڈ عبدالمالک اور مقامی عوامی نمائندوں اور سینیٹر ناصر محمود بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسائل کو حل کیا جائے بصورت دیگر ڈی ایس افس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے ۔

مزیدخبریں