پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے چینی کمپنی کو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دے دی۔چودھری شافع حسین نے ویڈیو لنک کے زریعے چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب میں سولر مینوفیکچرنگ کے پلانٹ لگیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنی سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے، ہم ہر ممکن سہولت دیں گے۔چودھری شافع حسین نے کہا کہ چین اور یوکے سمیت 10 سے زائد غیرملکی سولر کمپنیوں سے ملاقات کرچکا ہوں، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سولر انرجی کے فروغ کیلئے طویل المدت پالیسی بنائی جائے گی، پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، حکومت ہاؤسنگ اور انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے جارہی ہے، حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔ان کا کہن اتھا کہ چین کی ایکو سولر کمپنی سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔
چینی کمپنی کو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت
May 25, 2024 | 11:00