لاہور(نامہ نگار) گریٹر اقبال پارک کی ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی جانب سے شہری پر سرعام تشدد کیا جا رہا ہے، پولیس اہلکار کو شہریوں سے تکرار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس اہلکار مقررہ وقت سے پہلے جھولے بند کرنے کی وجہ پوچھنے پر طیش میں آ گیا اور جھولے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، اہلکار نے موجود لوگوں سے بدتمیزی بھی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں سے ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔