10 سے زائد مقامات پر بکرمنڈیاں ‘سی ٹی او کا دورہ ‘انتظامات پر بریفنگ 

May 25, 2024

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ کا سگیاں مویشی منڈیوں کی جگہوں کا وزٹ کیا ایس پی سٹی منیر ہاشمی نے ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی۔سی ٹی او لاہور عما رہ اطہرکا شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامعہ ٹریفک انتظامات کا حکم دیا ‘مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔شہر بھر میں 10 سے زائد مختلف مقامات پر بکرمنڈیاں لگائی گئی ہیں۔ڈویژنل افسران کی نگرانی 13 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز اور 254 وارڈنز تعینات ہونگے ۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 16 فوک لفٹرز تعینات ہونگے ۔شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ شانو بابا، نزد حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ ‘ رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی، سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ ‘ ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا روڈ، گجومتہ نزد لاہور رنگ روڈ آفس بھی مویشی منڈی لگے گی۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا اور اے سی سٹی نے سگیاں کے قریب لگنے والی بکرا منڈی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں