لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے۔ مساجد ،امام بارگاہوں ودیگر عبادت گاہوں پر قبل از وقت نفری پہنچائی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز ،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ کھلے مقامات پر بھی نمازیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ شہر کی اہم شاہرائوں پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس موثر گشت کرتے دکھائی دیئے۔پولیس ہیڈ کوارٹرزقلعہ گجر سنگھ میں سکیورٹی الرٹ رہی۔پولیس لائن کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و اہلکاروں الرٹ رہے۔ پولیس لائن مسجد کے دروازے پر بھی واک تھرو گیٹ نصب۔میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ جاری۔